حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے برجستہ مبلغ حجت الاسلام والمسلمین سید عرفان مہدی زیدی نے رہبر شہید کی تشییع جنازہ کے موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا: میں اپنی جانب سے، اپنے خاندان کی طرف سے اور پوری ہندوستانی قوم کی طرف سے نائبِ امام حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی دردناک شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اسی کے ساتھ ہم رہبر عزیز حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی بیعت کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا: انقلاب اسلامی ایران کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس حقیقت میں کوئی شک نہیں کہ پوری دنیا اس عظیم الشان تشییع جنازہ کو دیکھنے کے بعد ایک نئے اور تاریخ ساز دور کا مشاہدہ کر رہی ہے۔

حجت الاسلام سید عرفان مہدی زیدی نے کہا: اس عظیم شہادت نے نہ صرف ہمارے اور ہندوستان کے عوام کو غمزدہ کیا بلکہ دنیا بھر میں غیر مسلموں کی آنکھیں بھی اشکبار ہو گئیں۔
انہوں نے کہا: آج پوری دنیا ایران کے حقیقی چہرے کو دیکھ رہی ہے؛ ایسا قرآنی اور انقلابی چہرہ جو قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہے اور جس کا کردار و اخلاق دنیا کے لیے ایک واضح نمونہ ہے۔
ہندوستان کے اس فعال مبلغ نے مزید کہا: آج دنیا حق اور باطل کے راستے کا فرق اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ اہلِ حق کو عزت و سربلندی عطا فرماتا ہے جبکہ ظالموں کو ذلت و رسوائی سے دوچار کرتا ہے۔










آپ کا تبصرہ